pcb crona

پی سی بی کی تمام کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق

50 views

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شامل تمام ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں اور عملے کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات میں ظاہر ہونے پر پی ایس ایل میں شامل 128 کھلاڑیوں

اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

جن کے نتائج منفی آنے پر پی سی بی کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو  وسیم خان نے کہا کہ  تمام کھلاڑی اور میچ آفیشلز محفوظ اورتندرست ہیں

وہ بغیر کسی خدشے کے ایک بار پھر اپنے اہلِ خانہ کاحصہ بن گئے ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اپنے ملازمین کے مکمل تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ 2020 کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

سیریز کے بقیہ میچز کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *