سندھ حکومت کے بروقت اقدامات ۔ کیا ہم کورونا سے جنگ جیت سکتے ہیں

سندھ حکومت کے بروقت اقدامات ۔ کیا ہم کورونا سے جنگ جیت سکتے ہیں

62 views

کورونا وائرس کے خلاف سندھ حکومت کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں ۔ 20 لاکھ راشن بیگ کی تقسیم ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات ، لاک ڈاؤن اور کورونا کے مریضوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ 

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف بروقت اقدامات کیے گئے ہیں جسے عوام میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

حکومتِ سندھ کے ان حفاظتی اقدامات کے سبب کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے اور

متاثر ہونے والے مریضوں کو بہترین طبی امداد بھی دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب وہ افراد جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسی مالی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں

سندھ حکومت کی جانب سے اُن افراد کی مدد بھی کی جارہی ہے۔

 

گزشتہ روز سندھ حکومت نے کمانڈر کراچی کی مشاورت سے کراچی ایکسپو سینٹر

میں 10 ہزار مریضوں کے لیے ایک اسپتال اور آئسولیشن سینٹر

قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سھکر میں دنیا کا سب سے بڑا کورونا ایمرجنسی سینٹربھی قائم کیا گیا ہے

جہاں 2000 سے زیادہ مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے ووہان میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا تھا مگر اب سندھ حکومت نے

نامساعد حالات اور فنڈز کی کمی کے باوجود دنیا کا سب سے بڑا کورونا آئسولیشن سینٹر قائم کردیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والے افراد کی پریشانیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے احسن اقدامات کیے ہیں

اور غریب افراد کو پریشانی سے بچانے کے لیے 20 لاکھ راشن بیگ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کو 30 مئی تک بند رکھنے کا حکم بھی دے رکھا ہے

جس کی وجہ سے صوبے میں ہونے والے میٹرک اور انٹر کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

 

صوبے بھر میں ہر قسم کی تقریبات سمیت سیاسی ، سماجی اور مذہبی اجتماعات کی اجازت 5 اپریل تک منسوخ کر دی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے

اور مہنگی اشیا فروخت کرنے والے تمام عناصر کو اپنی گرفت میں لیں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 454 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ

سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 238 مریض سامنے آچکے ہیں ۔

کراچی میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہونے والے شخص کے بعد اب کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *