کورونا وائرس : اسٹیٹ بینک کی ڈس انفیکٹڈ کیش کی فراہمی کی یقین دہانی

کورونا وائرس : اسٹیٹ بینک کی ڈس انفیکٹڈ کیش کی فراہمی کی یقین دہانی

21 views

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو کورونا وائرس کے خطرات کے سبب مالیاتی صارفین کی سہولت کیلئے ڈس انفیکٹڈ کیش اور 24 گھنٹے اے ٹی ایم کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں کی جانب سے موزوں، مصدقہ اور جراثیم سے پاک نقد کے اجرا کی

ضرورت کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے اسپتالوں اور کلینکوں سے جمع کی جانے والی تمام نقدی کو صاف، سربمہر اور

قرنطینہ کرنے اور مارکیٹ میں اس قسم کی نقدی کی گردش کو روکنے کے لیے تفصیلی ہدایات فراہم کردی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک اسپتالوں سے ایسی نقدی کی وصولی کی رپورٹ اسٹیٹ بینک کو روزانہ دیں گے اور

اسٹیٹ بینک ان کی جانب سے قرنطینہ کی گئی رقوم کے بدلے بینکوں کے اکاؤنٹس کو کریڈٹ کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق بینکوں کو کافی مقدار میں نئی یا جراثیم سے پاک شدہ نقدی فراہم کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں

تاکہ وہ صارفین کو نئی نقدی یا کم از کم پندرہ دن قرنطینہ میں رکھی گئی دوبارہ قابل اجرا نقدی جاری کرسکیں۔

بینکوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس ایسی نقدی کی کافی مقدار موجود ہے اور وہ ایسی نقدی کے تمام مطالبات پورے کرے گا۔

ایس بی پی کا مزید کہنا ہے کہ بینک اے ٹی ایمز کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنائیں گے اور

ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے انہیں فعال رکھیں گے۔ بینکوں کے کال سینٹرز اور ہیلپ لائنز

کو بھی ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے فعال رہنا چاہیے اور شکایات کا بروقت ازالہ کیا جانا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *