کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے علی بابا فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کو امداد

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے علی بابا فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کو امداد

13 views

علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کو امداد فراہم کی گئی ہے جس میں طبی آلات اور کورونا سے بچنے کا حفاظتی سامان شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب

سے ضروری طبی ساز و سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی ہے جبکہ بقیہ امداد بھی جلد پاکستان پہنچا دی جائے گی۔

یہ عطیات وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ائیر پورٹ پر وصول کیے  وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ہمراہ اس موقع پر

چین کے کونسل جنرل لی ہیجیان اور نائب کونسل جنرل یاؤ جِنگ بھی موجود تھے۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے کونسل جنرل لی ہیجیان نے کہا کہ کورونا وائرس کی پاکستان آمد کے بعد چینی بھائی

اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم علی بابا فاؤنڈیشن کی جانب سے موصول ہونے والے عطیات پر

ان کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر انہوں ںے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششیں

قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر پاکستان کو دنیا بھر کی جانب سے موثر امداد فراہم کی جائے تو یقیناً پاکستان اس مرض کے خلاف

 یہ جنگ جیت جائے گا۔ جیک ما فاؤنڈیشن نے پاکستان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی

ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے موصول ہونے والی یہ عطیات 21 مارچ کے اُس اعلامیہ کا حصہ ہیں کہ جس کے

تحت 10 ایشیائی ممالک کو طبی عطیات عطا ہونے تھے۔ 21 مارچ کے اعلامیہ کے مطابق دنیا بھر کے فلاحی ادارے مشکل کی اس گھڑی میں

اٹھارہ لاکھ افراد کے لیے حفاظتی ماسک، 2 لاکھ 10 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی مشنری ، 36 ہزار حفاظتی لباس

اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ملک بھر میں اس سامان کی تقسیم کرے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *