کورونا وائرس : ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کورونا وائرس : ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

10 views

کورونا وائرس کے اثرات ملکی معیشت پر بری طرح سے اثر انداز ہورہے ہیں جہاں اسٹاک ایکسچینچ کو مسلسل مندی کا سامنا ہے وہیں آج ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز میں آج ڈالر 5 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا ۔

جس کے بعد انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا اور ڈالر کی قیمت 161.60 سے بڑھ کر 166روپے 47 پیسے ہوگئی ۔

تین روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے  بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *