پشاور زلمی نے کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی

پشاور زلمی نے کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی

9 views

پشاور زلمی ، زلمی فاؤنڈیشن اور زلمی فورس کی جانب سے اردو ، انگلش اور پشتو زبانوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے بچنے کی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیشِ نظر پی ایس ایل ٹورنامنٹ کی ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے

ایک آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں انہوں ںے عوام کو حفاظی اقدامات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

ان کھلاڑیوں میں جاوید آفریدی ، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی ، کپتان وہاب ریاض ، حسن علی اور امام الحق شامل ہیں ۔

ان کھلاڑیوں نے خصوصی پیغامات کے ذریعے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

یہ پیغامات پشاور زلمی کے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

 

ان پیغامات میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور سماجی رابطے سے گریز کریں۔

جاوید آفریدی نے پشتو اور سندھی زبان میں پیغامات ریکارڈ کراتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی ، زلمی فاؤنڈیشن اور زلمی فورس کی جانب سے روزانہ یہ آگاہی مہم انگلش ، اردو اور پشتو زبانوں میں چلائی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *