کورونا کے لیے پی سی بی 50 لاکھ روپے کا فنڈ جمع کرائے گی

کورونا کے لیے پی سی بی 50 لاکھ روپے کا فنڈ جمع کرائے گی

11 views

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنٹریکٹ یافتہ تمام کھلاڑی اور ملازمین کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومتی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے جمع کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعالن کیا ہے کہ اس کےسنٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین

کوروناوائرس کے خالف جنگ میں مالی امداد کے ذریعےحکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

اس سلسلے میں پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھالڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔

علاوہ ازیں، پی سی بی کے سینئر منیجرکے عہدے تک کے ملازمین اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ

جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روزکی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

پی سی بی بطور ادارہ اسٹاف سے اکٹھی ہونے والی رقم کے برابر امداد کرے گا۔

واضح رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے حکومتی فنڈ میں جمع کرائے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *