ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی گھٹ گئی

ڈالر کی قیمت بڑھتے ہی گھٹ گئی

11 views

امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں بڑھنے کے سبب ڈالر کی قیمت پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے پر پہنچ گئی ۔ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد 165 روپے پر واپس آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آج ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے

ڈالر کی قیمت پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے پر پہنچ گئی۔

 

ڈالر کی بڑھتی قیمت کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے فوری طور پر مداخلت کی اور 25 سے 30 کروڑ ڈالر فرہم کیے

جس کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہوکر 165 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دو غیر ملکی بینکوں کے درمیان ہونے والی لین دین کی وجہ سے ڈالر کی

قیمت 168 روپے تک جا پہنچی تھی  جبکہ اوپن مارکیٹ میں کل تک ڈالر کی قیمت 160 روپے تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *