کورونا نے پاکستان میں 3 صحافیوں سمیت ، ایک ڈاکٹر اور پولیس اہلکار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

کورونا نے پاکستان میں 3 صحافیوں سمیت ، ایک ڈاکٹر اور پولیس اہلکار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

6 views

پاکستان میں کورونا وائرس سے 3 صحافی ، ایک ڈاکٹر اور پولیس اہلکار سمیت 1415 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 3 صحافیوں میں کورونا وائرس

کی تصدیق کر دی ہے ۔ دو صحافیوں کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ ایک صحافی کا تعلق وزیرِ آباد سے ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے ایک میکانزم اور ایک مرکزی

نیوز پورٹل بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ عوام میں خوف وہراس نہ پھیل سکے۔

 گزشتہ شب اسلام آباد میں قائم پولی کلینک اسپتال کے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

جس کے بعد ڈاکٹرز کا ہاسٹل سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی شہر کے ضلع ساؤتھ میں تعینات ایک پولیس اہلکار میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس نے متاثرہ پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ کے لیبارٹری ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ  مجموعی طور پر کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ بھر میں 457 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے

متاثرین کی تعداد 1415 ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *