کورونا وائرس نے سندھ میں مزید دو افراد کی جان لے لی

کورونا وائرس نے سندھ میں مزید دو افراد کی جان لے لی

9 views

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر1542  اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد

کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید دو

افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ دونوں افراد کی عمریں بالترتیب 70 سے 80 سال  کے درمیان ہے۔

 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق دونوں مرحومین کے جسموں میں نمونیا اور کورونا کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1542 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 481 ہے جبکہ پنجاب میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 570

خیبر پختونخوا میں 188 ، بلوچستان 138 ، گلگت بلتستان 116 ، آزاد کشمیر 6 اور اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد

کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *