بلوچستان میں 49 وینٹی لیٹر کا فوری انتظام کردیا گیا

بلوچستان میں 49 وینٹی لیٹر کا فوری انتظام کردیا گیا

7 views

بلوچستان کے سب سے بڑے اسپتال میں کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے حکم پر 49 وینٹی لیٹر فراہم کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بلوچستان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

جام کمال خان کے حکم پر بلوچستان کے سب سے بڑے اسپتال بی ۔ ایم ۔ سی میں 49 وینٹی لیٹر کا انتظام کردیا گیا ہے۔

میڈیکل سپر ٹینڈنٹ بی۔ ایم۔ سی اسپتال کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے حکم سے قبل اس اسپتال میں کوئی وینٹی لیٹر

قابلِ استعمال حالت میں نہ تھا۔ محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ حیرت ہے کہ اتنا بڑا اسپتال وینٹی لیٹر کے بغیر کیسے چلتا تھا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ وینٹی لیٹرز میں 7 وینٹی لیٹر آئی سی یو ، 2 پورٹ ایبل اور 40 ڈسپوزیبل

وینٹی لیٹر شامل ہیں۔ ایم ۔ ایس ۔ بی ۔ ایم ۔ ایس ۔ سی ڈاکٹر سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان

بی۔ ایم۔ سی سمیت  صوبے بھر طبی اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کہ  محدود وسائل کے

باوجود کورونا وائرس کو شکست دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان میں 138 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر

میں کورونا وائرس کی وجہ سے 1542 افراد متاثر اور 16 اموات کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *