w1

کورونا کا وار۔ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کینسل کردیا گیا

38 views

کورونا کے باعث رواں برس ہونے والا ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا ہے اور اس سے قبل فرنچ اوپن، اولمپکس مقابلے سمیت آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ میں  منسوخ کیا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر رواں برس ہونے والا تیسرا بڑا ٹورنامنٹ ، گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ

بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 29 جون سے 12 جولائی تک لندن میں ہونا تھا تاہم ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث یہ ٹورنامنٹ

اس برس نہ ہوسکے گا۔

 

واضح رہے کہ اے ۔ ٹی ۔ پی اور ڈبیلو ۔ ٹی ۔ اے نے بھی ٹورنامنٹس کی منسوخی میں اضافہ کردیا ہے اور اب تمام ٹینس ٹورنامنٹ 13 جولائی تک معطل رہیں گے۔

 

 دوسری جنگِ عظیم کے بعد ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ پہلی بار منسوخ ہوا ہے جبکہ رواں برس ہونے والا فرنچ اوپن بھی ملتوی کیا جاچکا ہے اور ٹوکیو میں ہونے

والے اولمپکس مقابلے بھی ایک سال کے لیے ملتوی کیے جاچکے ہیں اس کے علاوہ آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

 

۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *