راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
کورونا کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کی ہے۔ اس اپیل پر بہت سے کھلاڑیوں نے اس فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب کھلاڑیوں نے بھی کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں امداد
کی اپیل کر دی ہے۔
کیون پیٹرسن سمیت پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا اکرم ، محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات
جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔
گزشتہ دنوں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے کی
درخواست کی تھی۔
PM @ImranKhanPTI leading from the front…help him out by donating towards PM’s Covid Relief Fund at https://t.co/l1uq3F0FBi
I know how generous OVERSEAS Pakistanis can be, help your country when it’s most needed.#Pakistanis4Pakistanis pic.twitter.com/aXmWZwCUiK
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) April 13, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیرِ اعظم عمران نے اوور سیز پاکستانیوں سے مشکل کی اس گھڑی میں دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی تھی اور ملک
میں پھیلی غربت کی نشان دہی بھی کی تھی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا کو عذاب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے لہٰذا تمام اورسیز پاکستانیوں سے
اپیل ہے کہ وہ کورونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
سمندر پارپاکستانی ہمیشہ سےپاکستان کیلئےقوت کاذریعہ ہیں۔اپنےان ہم وطنوں سے میری اپیل ہےکہ وقت کی پکارپرلبیک کہتے ہوئےکروناسےپھوٹنےوالےسنگین حالات میں پاکستان کی مددکیلئے”وزیراعظم کروناریلیف فنڈ”میں درج ذیل طریقےسےدل کھول کرحصہ ڈالیں
https://t.co/qeOB6qWC93 #Pakistanis4Pakistanis— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 13, 2020
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے بھی وزیرِ اعظم عمران خان کی کاوشوں کی تعریف کی اور سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ مشکل
کی اس گھڑی میں وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ دیں ۔
انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا مگر کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ وطن واپس آنے سے قاصر ہیں ۔ واضح رہے کہ باکسر عامر خان ایک
فلاحی ادارہ بھی چلا رہے ہیں جس کے تعاون سے پاکستان بھر میں ہزاروں خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
Thousands of people queued up to collect food bags @AKFoundation #Pakistan #COVID19 pic.twitter.com/ext48ViDqU
— Amir Khan (@amirkingkhan) April 8, 2020
دوسری جانب انگلینڈ ویمن فٹ بال ٹیم نے بھی میڈیکل اسٹاف اور کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کے لیے بنائے جانے والے فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں پلیئرز ٹوگیدر کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں اب تک 150 سے زائد فٹبالر عطیہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
The #Rupee suffered a shocking loss in the interbank market as it dropped to a historic low of 255 against the… twitter.com/i/web/status/16188…
Pakistani star fast bowler #WahabRiaz has been appointed as the caretaker #SportsMinister of #Punjab.… twitter.com/i/web/status/16188…
فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
#ShahRukh Khan’s #Pathaan soars high as it becomes the first ever Hindi movie to pocket ₹100 in just one day.… twitter.com/i/web/status/16188…
#FawadChaudhry ’s wife, #HibaFawad, spoke to the news channel about her husband’s arrest. #فواد_چوہدری_کو_رہا_کروو… twitter.com/i/web/status/16188…
Your email address will not be published. Required fields are marked *