کورونا کیخلاف جنگ میں حکومتی اور فلاحی اداروں کا تعاون

کورونا کیخلاف جنگ میں حکومتی اور فلاحی اداروں کا تعاون

23 views

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مکمل اور جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے ، جسکی وجہ سے معلومات زندگی اور کاروباری پہیہ جام ہوگیا ہے، یوں تو اس صورتحال سے سب ہی متاثر ہے مگر سب سے زیادہ متاثر محنت کش اور غریب طبقہ ہورہا ہے۔

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث غریب اور روزانہ کا کمانے والے فاقہ کشی پر اتر آئے جبکہ آئے دن خودکشی کی خبریں بھی جنم لے رہی ہیں۔

ایسے میں مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ساتھ ہی وفاقی حکومت نے بھی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اس مشکل گھڑی میں فلاحی اداروں کی خدمات قابل ستائش اور قابل تحسین رہی ہیں ، جن میں جے ڈی سی ،سیلانی، الخدمت فاؤنڈیشن، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن

سرفہرست ہے جنکا کام ملک کے مختلف شہروں میں غریب دیہاڑی دار افراد، خواجہ سراء، مزدور اور اقلیتوں کے گھروں میں راشن، ادویات

ضروری سامان اور امدادی رقم پہنچانا تھا۔

Relief in COVID- 19 crises in Pakistan - GlobalGiving

ساتھ ہی ہر ذات پات، رنگ و نسل ، فرقہ سے بالاتر ہو کر مساجد اور دیگر مذاہب کی درس گاہوں میں جراثیم کش ادوایات اسپرے بھی کروائے گئے۔

جبکہ اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت رکھنے والی جدید ترین ٹیکنالوجی ، ہینڈ سینیٹائزرز ، واک تھرو گیٹ اور طبی عملے کیلئے سیفٹی کٹس

فراہم بھی کیے گئے ہیں۔

Corona kills four more in Pakistan

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے بھی غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی کفالت کیلئے احساس پرگرام جاری کیا گیا ہے، اس پروگرام کے

تحت چار ماہ کےلئے روز مرہ استعمال کی اشیا پوری کرنے کےلئے ایک مستحق خاندان کو ایک ہی مرتبہ بارہ ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

COVID-19: Pakistan reports 4,489 coronavirus cases; takes 63 lives ...

مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ریلیف پیکج کے نام پر لمبی لمبی قطاریں اور تنگ جگہوں پر سخت گرمی اور دھوپ میں

خواتین کو کھڑا کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ مول لیا جارہا ہے۔

اس مشکل گھڑی میں اگر حکومت فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر قوم کی خدمت کریں تو پاکستان کورونا وائرس کی وباء پر جلد قابو پالے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *