مودی کا مکروہ چہرہ بےنقاب ،بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار

مودی کا مکروہ چہرہ بےنقاب ،بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار

69 views

مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق نام نہاد سیکولر بھارت کو پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی آزادی پر بنے امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی جس میں پہلی بار بھارت کو اقلیتوں

کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں متنازعہ بھارتی شہریت بل ، بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید

تنقید کی ہے، امریکی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں 2019 میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بھارت مذہبی آزادی

کے  نقشے پر تیزی سے نیچے آیا ہے۔

دوسری جانب امریکی کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا بھی اعتراف کیا گیا ہے،  کرتار پور راہداری کھولنے

پاکستان میں سکھ یونیورسٹی قائم کرنے، ہندو مندر کو دوبارہ آباد کرنے، آسیہ بی بی کو بری کرنے، مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی مواد

کے ساتھ تعلیمی مواد پر نظر ثانی کرنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *