کیا آپ نے دیریلیس ارطغرل دیکھا ہے؟؟؟

کیا آپ نے دیریلیس ارطغرل دیکھا ہے؟؟؟

68 views

وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان ٹیلی ویژن پر مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی یکم رمضان سے دکھایا جارہا ہے جس نے پہلی قسط کے نشر ہونے کے بعد ہی پاکستان میں دھوم مچادی۔

یکم رمضان سے نشر کیا جانے والا ترکشن ڈرامہ سیریز ارطغل غازی پاکستان بھر میں مقبول ہوگیا ، کافی عرصے بعد شائقین نے پاکستان ٹیلی ویژن کی

جانب رخ کیا ہے، اس وقت پی ٹی وی ہوم کے یوٹیوب چینل پر 4 لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔

کیا آپ نے دیریلیس ارطغرل دیکھا ہے؟ اگر نہیں۔۔۔تو آیئے ہم آپ کوبتاتے ہیں مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی دیریلیش ارطغرل کی پانچ نمایاں خصوصیات ۔

حقیقی زندگی پر مبنی ڈرامہ

ڈرامے کی کہانی ارطغرل غازی کی اصل زندگی پر مبنی ہے ، ارطغرل سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔

وہ ترک اوغوز کی شاخ قائی کے سردار تھے۔ انہیں عام طور پر غازی کے لقب سے جانا جاتا ہے۔ عثمان اول کے زمانے میں ملنے والے

سکوں سے ارطغرل کی تاریخی حیثیت ثابت ہوتی ہے۔

اوغوز ترکوں کی تہذیب اور رسم و رواج کی عکاسی

ڈرامہ دیریلیش ارطغرل کے ڈرامے میں اوغوز ترکوں کی ثقافت، رہن سہن اور رسم و رواج کو دکھایا گیا ہے،ڈرامے میں تیرویں صدی کے

حالات کا نقشہ بخوبی کھینچا گیا ہے۔

Ertugrul: 20 Images Of An Eastern Legend - Halal Incorp

اسلامی اقدار اور خوبیوں سے سرشار

دیریلس ارطغرل کا سحر جذبات کو ابھارتا ہے اور مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی یاد دلاتا ہے جبکہ ڈرامے میں نہ ختم ہونے والے بے شمار

مسائل میں گھرے خانہ اوغوز ترکوں کو بات بات پر اللہ کی طرف رجوع کرتے دکھایا گیا ہے۔

hazrate | Tumblr

ساتھ ہی ڈرامے میں ایک سچے مسلمان کی خوبی جیسے بڑوں کی عزت ، عدل و انصاف،اتحاد، محبت ، صبر ، خودی اور

اللہ کی راہ میں ہرقسم کی قربانی دینے کو ہردم تیار ،کو دکھایا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ارطغل اور ابن عربی کے روحانی تعلقات کو بھی بہ خوبی بیان کیا گیا ہے،جس سے اسلام اور تصوف کاعکس نظرآتا ہے۔

شہرآفاق ڈرامہ

یہ ڈراما پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیے جانے سے قبل ہی دنیا کے 85 ممالک اور 25 مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے۔

یہ ڈراما پانچ سیزن اور مجموعی طور پر 179 قسطوں پر مبنی ہے، اس ڈرامے کو ابتدائی طور پر 2014 میں ٹی آر ٹی پر نشر کیا گیا تھا اور

اب یہ ڈراما ’نیٹ فلیکس‘ سمیت دیگر آن لائن اسٹریمنگ چینلز پر موجود ہے۔

اپنی نوعیت کا بہترین شاہکار

ڈرامے میں خوب صورت وادیاں، بہتے چشم ، بھاگتے گھوڑوں کی ہنہناہٹ اور خانہ بدوش مجاہدوں کی زمین کا ایک مستقل ٹکڑا حاصل کرنے کی

بھاگ دوڑ کو خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے، جبکہ اس میں ترک کلچر کے گہرے اثرات بھی نظر آتے ہیں۔

Diriliş Ertuğrul neden yok? Diriliş hayranları şokta! TRT 1 yayın ...

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *