wheat1

پاکستان میں 100 کلو گندم کی بوری 500 روپے مہنگی ہوگئی

384 views

کورونا کی وجہ سے رمضان المبارک میں 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 27 اشیا کی قیمتوں میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے جس کا اثر

برائے راست عام آدمی کی زندگی پر پڑا ہے۔

کورونا کے صورتحال کے پیشِ نظر مارکیٹ میں 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق پچھلے ہفتے اوپن مارکیٹ میں 100 کلو گندم کی قیمت 3700 روپے مقرر تھی مگر اب وہی بوری 4200 روپے

میں دستیاب ہے۔

ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

ادارۂ شماریات کے مطابق رمضان المبارک میں 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 27 اشیا کی قیمتوں میں توازن برقرار رہا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *