کورونا کے علاج کے لیے پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی

کورونا کے علاج کے لیے پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی

29 views

 ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے علاج کےلیے انٹرا وینیس امیونو گلوبیولن اپریل کے اوائل میں تیار کرلی تھی تاہم اب باضابطہ طور پر امیونوگلوبیولن (آئی وی آئی جی ) کی تیاری کی اجازت سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھاڑتی نے دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے ڈاؤ یونیورسٹی کو امیونوگلوبیولن (آئی وی آئی جی ) کی تیاری کےلیے پلازمہ

جمع کرنے کی اجازت دے دی تاکہ کورونا کے علاج کے لیے انجیکشن تیار کیا جاسکے ۔

امیونوگلوبیولن (آئی وی آئی جی ) کی تیاری کےلیے اجازت سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے دی جبکہ ڈرگ ریگیولر اتھارٹی آف پاکستان

نے پہلے ہی کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے رکھی ہے ۔ نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی نے گذشتہ مہینے ہی کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی تھی۔

آئی وی آئی جی کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی قرار دی گئی ہے ۔ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا

کے علاج کےلیے انٹرا وینیس امیونو گلوبیولن اپریل کے اوائل میں تیار کرلی تھی۔

پروفیسر محمد سعید قریشی کے مطابق آئی وی آئی جی کورونا کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت ہے ۔

کورونا کے صحت یاب مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن تیار کرلی گئی۔

گزشتہ دنوں ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سے مکمل کرلیا تھا۔

پروفیسر شوکت علی کے مطابق گلوبیولن کے کلینکل ٹرائل کےلیے صحت یاب مریضوں سے پلازما کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *