wuhan

پاکستان میں کورونا کے باعث 706 افراد ہلاک ہوگئے

71 views

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے باعث 706 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے۔

اسلام آباد میں آج کورونا کے مزید 37 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 716 ہوگئی ہے اور کورونا سے ہلاک

ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے متاثر ہونے والے مزید 537 افراد سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی افراد کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے

اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 200 ہوگئی ہیں جبکہ صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 2149 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے باعث مزید 301 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 11 ہزار 869 ہوگئی ہے جبکہ 14 افراد

کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 211 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں مزید 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 4875 ہوگئی ہے

جبکہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 257 ہوگئی ہے اور صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 1256 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا کے 44 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 2061 ہوگئی ہے ۔ کورونا کے باعث ہلاک

ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے اور صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 242 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث مزید 15 افراد متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 457 ہوگئی ہے ۔

کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہے جبکہ کورونا سے صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 320 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں آج بروز منگل تک کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ۔ مجموعی مریضوں کی تعداد 86 ہے جبکہ 64 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *