asad umar

حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو بندشیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں،اسدعمر

65 views

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی ترقی اسدعمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی اگر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہیں گے، اگر حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو بندشیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیگر

فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی، صرف اسلام آباد میں 14000 رضاکار ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد

ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کو ضلعی انتظامیہ ذمہ داریاں دے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے۔ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک کی مدد کیلئے آئے۔تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی قوم مشکل وقت میں ہمیشہ متحد ہوتے

ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ عثمان ڈار نے بڑی محنت سے ٹائیگر فورس کو کھڑا کیا، ٹائیگر فورس کی مدد اور تعاون کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام کیلئے

آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی۔اگر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہیں گے، اگر

حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو بندشیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں، سارا پاکستان کورونا کے خلاف متحد ہے، میں تمام نوجوانوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش

کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *