عید کے نئے نوٹ مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

عید کے نئے نوٹ مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

45 views

کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے رواں برس نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں نوٹوں کا کاروبار کرنے والے افراد اضافی رقم کے بدلے نئے کرنسی نوٹ فروخت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب اسٹیٹ بینک نے اس عید پر نئے نوٹ جاری کرنے سے معذرت کر لی ہے جس کے

بعد نوٹوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز نے نئے نوٹ مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بار عید کے لیے نئے نوٹ جاری نہیں کیئے جس کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں نئے نوٹ 50 فیصد تک

اضافی قیمت پر فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نوٹوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کے پاس کافی عرصے سے نئے کرنسی نوٹ رکھے ہوئے ہیں اور اس بار اسٹیٹ بینک نے

نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے لہٰذا ڈیلرز نے نئے نوٹس پر اضافی معاوضہ وصول کرنا شروع کردیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق انہیں پچھلے برس کے رکھے ہوئے نوٹ فروخت کرنا پڑ رہے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *