saudi arabia

کورونا کا خطرہ برقرار، سعودی عرب کا عیدالفطر پر مکمل کرفیو کا اعلان

157 views

سعودی حکومت نے ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث عید الفطر کے موقع پر مکمل کرفیو کا اعلان کردیا، 23 مئی سے 27 مئی یعنی چار شوال تک تک ملک بھر میں مکمل کرفیو  نافذ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ روکنے کی کوششوں کے سلسلے میں عید کی تعطیلات میں ملک بھر میں پانچ دن 24

گھنٹے کا کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئِے بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 مئی سے 27 مئی یعنی چار شوال تک تک ملک بھر میں

مکمل کرفیو  نافذ کیا جائے گا ، اس دوران کسی بھی شہری کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق فی الوقت صرف مکہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ ہے اور عوام دیگر شہروں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے

کے درمیان نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *