شاہد آفریدی : افغانستان میں بچوں اور عورتوں پر حملہ افسوناک ہے

شاہد آفریدی : افغانستان میں بچوں اور عورتوں پر حملہ افسوناک ہے

46 views

 افغانستان کے شہر کابل میں ہونے والے دھماکوں پر شاہد خان آفریدی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے خواتین اور بچوں پر ہونے والے حملے کو افسوناک قرار دیتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے افغانستان کے شہر کابل میں ہونے والے حملے کو افسوناک قرار دیتے

ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم بچوں اور عورتوں پر حملہ کھلی بربریت ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے شہر کابل میں زچہ و بچہ اسپتال کے باہر نمازِ جنازہ کے دوران ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں

خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہیومن رائٹس نے داعش کی جانب سے ہونے والے خودکش دھماکوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ

اور رنج کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *