india1

اقوام متحدہ کی بھارت کے انسدادِ دہشتگردی قانون پر تنقید

59 views

اقوامِ متحدہ کی جانب سے بھارت میں ہونے والی پُر تشدد کاروائیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت انسدادِ دہشت گردی کے قوانین پر نظرِ ثانی کرے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ نے بھارت کے انسدادِ دہشت گردی قانون پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی قوانین پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے انسدادِ دہشت گردی کے قوانین انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اُترتے لہٰذا بھارت کو چاہیے کہ ان

قوانین پر نظرِ ثانی کرے ۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق بھارتی افواج ان غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر کشمیریوں پر ظلم وستم کر رہی ہے ۔

 

اقوامِ متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم نے  کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے بھارتی قوانین پر اعتراض پاکستانی

اور کشمیری مؤقف کی تائید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر میں حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کی مگر بھارت کے جانب سے ہر بار ان قوانین کا سہارا لے

کر کشمیریوں کی آواز کو دبایا گیا ۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جاچکی ہے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر

میں مکمل لاک ڈاؤن کر کے ہزاروں کشمیریوں کو جیل میں ڈالا جاچکا ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی بھارت کی جانب سے ظلم وستم میں کمی نہ ہوسکی اور گزشتہ دنوں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر

خاتون سمیت متعدد افراد کو زخمی اور 12 نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *