پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان،بابراعظم ون ڈے کے کپتان مقرر

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان،بابراعظم ون ڈے کے کپتان مقرر

52 views

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا،جس کے مطابق حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق محمد عامر، وہاب ریاض اور

حسن علی کی چھٹی ہوگئی جبکہ اظہرعلی اور شاہین شاہ آفریدی ترقی کے بعد اے کیٹگری میں آگئے۔

اے کیٹگری میں صرف تین ہی کھلاڑی جگہ بنا پائے ہیں جن میں کپتان بابراعظم ، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور باولر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

عابد علی، اسد شفیق، محمدعباس، حارث سہیل، محمد رضوان، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ بی کیٹگری میں شامل ہوگئے۔

جبکہ سی کیٹگری میں فخر زمان، افتخار احمد ، عماد وسیم ،امام الحق ،نسیم شاہ ، عثمان شنواری شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے

ایمرجنگ پلیئرز کیٹگری میں حیدر علی ، حارث روف اور محمد حسین کو شامل کیا گیا ہے ۔

حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تاہم تینوں کھلاڑی بدستور قومی کرکٹ ٹیم کی

سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نسیم شاہ اور افتخاراحمد کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا اور امام الحق، سرفراز احمداور یاسر شاہ کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے نافذالعمل ہو گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *