کووڈ19 کبھی ختم نہ ہو،،،،،ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

کووڈ19 کبھی ختم نہ ہو،،،،،ڈبلیو ایچ او نے خبردار کردیا

40 views

عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کووڈ 19 کبھی بھی ختم نہ ہو،عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایچ آئی وی بھی ختم نہیں ہوا ہے مگر ہم نے اس وائرس کا مقابلہ کرنا سیکھ لیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے ساتھ ساتھ دنیا میں ذہنی صحت کا بحران بھی

جنم لے رہا ہے اور اس کی وجہ کئی ممالک میں ذہنی امراض کے علاج پر عدم توجہ ہے۔

فرنٹ لائن طبی عملے سے لے کر اپنی نوکریاں کھونے والوں اور یا اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا غم سہنے والوں سے لے کر گھروں میں قید بچوں

اور طالب علموں تک، یہ وبا سب لوگوں کے لیے ذہنی دباؤ اور کوفت کا باعث ہے۔

اقوامِ متحدہ نے دنیا کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے وبا سے نمٹنے کے منصوبوں میں ذہنی صحت کے علاج اور عوام کے لیے

نفسیاتی امداد فراہم کرنے کے طریقے بھی شامل کریں۔

اچھی ذہنی صحت ایک پھلتے پھولتے معاشرے کے لیے ضروری ہے اور اقوامِ متحدہ کے مطابق ان اقدامات کے بغیر وبا کے ساتھ ساتھ دنیا

میں ذہنی صحت کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *