ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کی بڑی مارکیٹیں سیل کردی گئیں

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی کی بڑی مارکیٹیں سیل کردی گئیں

46 views

کراچی میں احتیاطی کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے زینب مارکیٹ اور گل پلازہ سمیت 5 مارکیٹوں کو سیل کردیا، مارکیٹوں کی دکانوں میں خریدار اور دکان دار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے زینب مارکیٹ ، وکٹوریہ مارکیٹ، مدینہ سٹی اور انٹرنیشنل مارکیٹ

کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوکانداروں نے سینیٹائزر کی شرطوں پر عمل نہیں کیا گیا جبکہ خریدار سمیت دوکانداروں نے بھی گلوز اور ماسک

نہیں پہنے ہوئے تھے۔

اس موقع پر تاجر برادری نے احتجاج بھی کیا، انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی اور پولیس کیساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

خیال رہے کہ مارکیٹیں کھولنے کے بعد بازاروں میں عوام کا رش دکھا جارہا ہے جبکہ پابندی کے باوجود بچے اور بزرگ افراد کی بھی بڑی تعداد بے

خوف گھومتے نظر آرہے ہیں، اس کے علاوہ خریداروں نے ماسک اور گلوز بھی نہیں پہنے ہوئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *