بڑی خبر،، پاکستان میں چند ہفتوں میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع ہوجائے گی

بڑی خبر،، پاکستان میں چند ہفتوں میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع ہوجائے گی

24 views

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا ویکسن سے متعلق بڑی خبرسنادی، انکا کہنا ہے کہ چندہفتوں میں پاکستان میں کورونا کی دواکی تیاری شروع ہوجائےگی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ابھی نہ ویکسین ہے نہ کوئی مستند علاج مگر

امریکا کی دوا ساز کمپنی نے ’رمڈیسیویر‘ دوا بنا کر کہا ہے کہ یہ کورونا کی موثر دوا ہے جو انجیکشن کی صورت میں ہے، اس کے استعمال سے مرض کی

شدت میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

ظفرمرزا نے کہا کہ اس امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنی بی ایف بائیوسائنسز کو کورونا کی یہ دوائی بنانے کی اجازت دے دی ہے، دنیامیں5کمپنیوں

کولائسنس دیاگیاہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں یہ دوا بنانے کی تیاری شروع کردی جائے گی جس کے بعد پاکستان سےیہ

دوا127ممالک کو برآمد بھی کی جاسکےگی، دواکانام ری میڈیسویرہے جو انجکشن کی صورت میں ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *