مودی کو ڈرپوک کیوں کہا؟ بھارتی کرکٹر شاہد آفریدی سے ناراض ہوگئے

مودی کو ڈرپوک کیوں کہا؟ بھارتی کرکٹر شاہد آفریدی سے ناراض ہوگئے

49 views

شاہد آفریدی کے حالیہ بیان پر بھارتی کرکٹر ناراض ہوگئے ہیں اور اُنہوں نے شاہد آفریدی سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی کے حالیہ بیان کے بعد ان سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا

اعلان کردیا ہے ۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں شاہد آفریدی کے اس بیان سے شدید تکلیف ہوئی کہ جس میں شاہد آفریدی نے نریندر مودی کو بُرا بھلا کہا ۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ بات ناقابلِ قبول ہے۔

 

دوسری جانب یوراج سنگھ کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ ہمارے وزیرِ اعظم کے بارے میں شاہد آفریدی

کے الفاظ سے شدید مایوسی ہوئی ہے ۔

یوراج سنگھ نے کہا ہے وہ بھارتی ہونے کی حیثیت سے اس طرح کے الفاظ برداشت نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے حوالے سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیات کی اپیل کی گئی تھی جس پر

سابق بھارتی کھلاڑی ہربجھن سنگھ اور یورواج سنگھ کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو عطیات دیئے گئے تھے جس کے بعد شاہد آفریدی

نے اپنے ایک بیان میں نریندر مودی کو ڈرپوک کہہ دیا تھا جس پر بھارتی کھلاڑی ناراض ہوگئے۔

اس حوالے سے گوتم گھمبیر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کشمیر کے حساس

موضوع پرایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *