موجودہ حالات کے سبب پاکستانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے

موجودہ حالات کے سبب پاکستانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے

12 views

موجودہ حالات میں پاکستانی معیشت کو ہونے والے نقصان کے نتیجے میں رواں برس جی ڈی پی کی شرح 41 ہزار 772 ارب روپے رہی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ، لاک ڈاؤن اور ٹڈی دل کے حالیہ حملوں نے پاکستانی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے بعد

پاکستانی معشیت کی ترقی کی شرح گزشتہ 68 برس بعد منفی ہوگئی ہے ۔

سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن کے مطابق معاشی ترقی کی شرح منفی 0.38 فیصد رہی جبکہ معاشی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر تھا ۔

زرعی شعبے میں شرح نمو 2.67 رہی جبکہ ہف 2.9 فیصد تھا۔

کپاس کی پیداوار میں 6.92 فیصد اور گنے کی پیداوار میں 0.44 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ پیاز ، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی

پیداوار میں 4.5 فیصد تک اضافہ ہوا ۔

لائیو اسٹاک میں شرحِ نمو 2.5 فیصد رہی ۔

جنگلات میں شرح نمو 2.29 فیصد رہی ۔

صنعتی ترقی کی شرح منفی 2.64 فیصد رہی جبکہ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ میں 7.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ٹیکسٹائل سیکٹر میں منفی 2.7 ، مشروبات اور تمباکو مصنوعات میں 2.3 فیصد ، پیٹرولیم مصنوعات میں منفی 17.4 فیصد

فارماسیوٹیکل منفی 5.3 فیصد ، کیمیکل انڈسٹری میں منفی 2.3 فیصد ، الیکٹرونک مصنوعات میں منفی 13.5 فیصد

انجنئیرنگ مصنوعات میں منفی 7 فیصد اور تعمیرات سے منسلک اداروں میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ رواں برس جی ڈی پی کی شرح 41 ہزار 772 ارب روپے رہی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *