sports

کھیل کے میدان میں کون کس کو پارٹنر بنانا چاہتا ہے؟

206 views

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شروع کی جانے والی ڈریم پئیر کی مہم میں شائقینِ کرکٹ سمیت بہت سے نامور کھلاڑیوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے من پسند کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریم پئیر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کرکٹرز کے ڈریم پئیر بنانے کی مہم کا آغاز ہوا تھا ۔

اس مہم پر شائقینِ کرکٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد اب پاکستانی ٹینس پلئیر سارہ محبوب نے بھی

خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کے ساتھ ڈریم پئیر قائم کریں ۔

سارہ محبوب کے مطابق وہ بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کے ساتھ ڈریم پئیر قائم کرنا چاہیں گی کیوں کہ ثانیہ مرزا نے ٹینس

کی دنیا میں بہت نام کمایا ہے اور دنیا کے بیشتر لوگ ثانیہ مرزا کی پرفارمنس سے بے حد متاثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے وہ ثانیہ مرزا کے ساتھ پئیر قائم ہوجانے کے بعد ولیمز سسٹرز کے ساتھ مقابلہ کریں گی ۔

دوسری جانب پاکستان کی خاتون کرکٹر جویریہ خان نے بابر اعظم اور ایم ایس دھونی کے ساتھ ڈریم پئیر بنانے کی خواہش کا

اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اُنہوں نے اپنی کرکٹ پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے بابر اعظم سے مدد لی ہے جبکہ ایم ایس دھونی

کو کرکٹ کی بڑی سمجھ ہے لہٰذا وہ ان دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا ڈریم پئیر بنانا چاہتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *