al aqsa

مسجد اقصیٰ کو عیدالفطر کے بعد نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان 

78 views

مسجد اقصیٰ‌ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھول دیا جائے گا، کرونا کے باعث مسجد 2 ماہ سے بند تھی۔

عرب ٹی وی کے مطابق مسجد اقصیٰ کو عیدالفطر کے بعد نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، مسجد انتظامیہ کے مطابق  تعداد پر پابندی نہیں‌

ہے،تاہم حتمی فیصلہ گورننگ باڈی کرے گی، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے آنے پر دو ماہ قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔

پابندی کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا تھا،مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولے جانے کا اعلان اسلامی اوقاف کونسل نے کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *