umer_akmal1

عمر اکمل نے تین برس کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

65 views

عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے عائد تین برس کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائی جانے والی تین برس کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کردی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ 15 روز میں ایک آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کرے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 فروری کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل

کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا تھا ۔

تحقیقات کے سبب عمر اکمل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں بھی حصہ نہیں لے سکے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *