train

ملک بھر میں ٹرین آپریشن کا آغاز آج سے ہوگیا

57 views

ملک بھر میں ٹرین آپریشن کا آغاز آج سے ہوگیا، جس کیلئے ٹرین میں سفر کیلئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں،  پہلی ٹرین صبح پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6 بجےکراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ کی بندش کے بعد ملک بھر میں ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے جس کے بعد

پہلی ٹرین صبح پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6 بجےکراچی کے لیے روانہ ہوئی ۔

جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی۔ آج کراچی سے بھی 9 ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گی۔

ٹرین میں سفر کیلئے ایس او پیز بھی جاری کردیئے گئے ہیں جس کے تحت مسافر ایک گھنٹے قبل اسٹیشن میں داخل ہوں گے۔ ٹرین کے ہر اسٹاپ

اسٹیشن پر ہر ایک گھنٹے بعد جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔

ہر اسٹیشن پر 24 گھنٹے میڈیکل آفیسر ڈیوٹی دے گا جبکہ  مسافروں کی سینیٹائزنگ، حرارت چیک کرنے کا ذمہ دار بھی میڈیکل آفیسر ہوگا۔

ایس او پی کے تحت ٹرینوں میں 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی اور کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *