اسلام آباد اور کراچی کے بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا

اسلام آباد اور کراچی کے بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا

36 views

اسلام آباد اور کراچی کے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل در آمد نہیں ہو رہا ۔ رش بڑھنے کے سبب سماجی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے اور سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ بھی باقی نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کے بازاروں میں عید کی شاپنگ کے سلسلے میں رش بڑھ گیا ہے۔

عید کی شاپنگ کرنے والے افراد نے ایس او پیز کے تمام اصولوں کو نظر انداز کردیا ہے۔

عید کی تیاری کے سلسلے میں شہریوں کا رش بڑھتا جارہا ہے اور بازاروں میں خواتین ، مرد ، بچے اور بوڑھے سماجی فاصلہ

برقرار رکھنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

بازار کھلنے کے سبب دونوں شہروں کی سڑکوں پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بازار کے اطراف پارکنگ کی جگہ بھی باقی نہیں رہی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *