corona_update1

پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعد 1 ہزار 3 ہوگئی

65 views

کورونا کی وجہ سے پاکستان میں 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 3 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 3 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی مریضوں کی

تعداد 46 ہزار 915 ہوگئی ہے۔

آج کورونا کے مزید 1 ہزار 139 مریض سامنے آئے ہیں اور 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کے مزید 104 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 1138 ہوگئی ہے

جبکہ 9 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں اور صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 151 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی

تعداد 133 ہوگئی ہے اور 1 شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی ہوئی ہے جبکہ 77 افراد کورونا کو ہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد کا انتقال ہوگیا ہے جس کے بعد کورونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔

آج سندھ بھر میں کورونا کے مزید 1 ہزار 17 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 18 ہزار 964 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 904 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 16 ہزار 685 ہوگئی ہے جبکہ مزید 17 افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں

جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 290 ہوگئی ہے اور 5 ہزار 67 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا کے مزید 193 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 885 ہوگئی

ہے اور 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 608 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 324 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 6 ہزار 556 ہوگئی ہے

جبکہ کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 345 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے سبب مزید 6 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 556 ہوگئی ہے

جبکہ 390 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور 4 افراد کورونا کے سبب انتقال کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *