Khubaib1

یو ایف سی کی کھلاڑی خبیب نارماگو میدوف کے علاقے داگِستان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک

129 views

روسی کھلاڑی خبیب نارماگو میدوف کے علاقے داگِستان میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کے والد بھی کورونا کی وجہ سے انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف روسی (الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن) شپ کے کھلاڑی خبیب نارماگو میدوف نے اپنے سوشل میڈیا

اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ اُن کے آبائی علاقے داگِستان میں کورونا

کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے ۔

 

 

View this post on Instagram

 

🤲

A post shared by Khabib Nurmagomedov (@khabib_nurmagomedov) on

اُنہوں نے مقامی افراد سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل کریں۔

خبیب نارماگو میدوف نے اپنے انسٹا گرام پیغام میں کہا کہ ان کے 20 سے زیادہ رشتے دار کورونا کی وجہ سے انتہائی

نگہداشت کے وارڈ میں رہے ہیں اور بعض کی موت بھی ہوئی ہے۔

اُںہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والد جو ان کے کوچ بھی ہیں، اسپتال میں ہیں اور وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی حالت بھی

انتہائی تشویشناک ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *