adnan1

موسیقی کے آلات دیکھ لوں تو خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے

103 views

عدنان صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ پیانو پر ایک خوبصورت دُھن بجا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز کے معروف اداکار عدنان صدیقی جنہوں نے میرے پاس تم ہو میں اپنی اداکاری کے ذریعے خوب نام کمایا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اب ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ پیانو پر ایک خوبصورت دُھن بجا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ عدنان صدیقی نے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے بتایا ہے کہ موسیقی کے آلات دیکھ کر خود پر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدنان صدیقی اسی نوعیت کی ایک اور ویڈیو شئیر کراچکے ہیں جس میں وہ بانسری کی مدد سے

ایک خوبصورت نغمے کی دُھن بجا رہے تھے۔

مداحوں کی جانب سے عدنان صدیقی کی یہ ویڈیوز بے حد پسند کی جارہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *