دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کو حفاظتی اقدامات میں رکھنے کا فیصلہ

دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کو حفاظتی اقدامات میں رکھنے کا فیصلہ

28 views

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بظاہر اگلے 3 ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا جب کہ کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کا آپشن موجود ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کےحوالے سے پی سی بی اور کھلاڑیوں کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر

انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی، ڈاکٹر سہیل سلیم اور مصباح الحق نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ بظاہر اگلے 3 ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا

جبکہ کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کا آپشن موجود ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کھلاڑیوں کو آئندہ ہفتوں میں بھی تفصیلات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

آن لائن بریفنگ میں کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

پی سی بی کے مطابق ریڈ اوروائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کرجانے کا منصوبہ ہے،25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے

میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے آغاز کا بھی منصوبہ بنا لیا گیا ہے  اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی گائِیڈ لائنز کے

مطابق جون کے اوائل میں ٹریننگ سیشنز کی لاہور میں پلاننگ کی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *