کراچی کے نجی و سرکاری اسپتالوں کے کورونا وارڈ مریضوں سے بھرگئے

کراچی کے نجی و سرکاری اسپتالوں کے کورونا وارڈ مریضوں سے بھرگئے

27 views

رمضان المبارک کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کراچی کے نجی و سرکاری اسپتالوں کےکورونا وارڈ مریضوں سے بھر گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، سرکاری اور نجی

اسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باعث بیشتر اسپتالوں نے مریضوں کو لینے سے معذرت کردی۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سول اسپتال میں 58 بیڈز اور 12 وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں، ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا

کیمپس 15 وینٹی لیٹرز اور 50 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں، اسی طرح انڈس اسپتال میں 28 بیڈز اور 15 وینٹیلیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ پاکستان کا کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے جہاں 24206 افراد میں زیرعلاج ہیں جبکہ اب تک 380

افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *