عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا فیصلہ

42 views

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں پانچ سے دس روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد حکومت پاکستان نے آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید 10 روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں پانچ سے دس روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے مئی میں تیل کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے کمی کی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر کمی کی

گئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *