پشاور : کورونا وائرس سے صحافی فخرالدین سید انتقال کر گئے

پشاور : کورونا وائرس سے صحافی فخرالدین سید انتقال کر گئے

31 views

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پشاور کے صحافی فخرالدین سید انتقال کر گئے،فخرالدین سید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی نیوز چینل 92 نیوز سے وابسطہ سینئر صحافی کی وفات جمعرات کی صبح ہوئی۔،فخرالدین سید ہر عید پر

رضاکارانہ طور پر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ،فخرالدین سید کی نماز جنازہ 11 بجے گلبہار نمبر2 پشاور میں پڑھائی جائے گی ۔

وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد سے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل تھے اور گذشتہ ایک ہفتے سے بخار اور

سینے میں شدید تکلیف کی شکایت کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 425 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں مزید 224 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8483 ہوگئی ہے

جب کہ اب تک 2632 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *