پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی

30 views

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 62 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 276 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مزید 2256 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 62 ہزار سے

زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 37 افراد کی ہلاکتوں کی بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1276 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے مزید 1103 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے

والے افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 309 ہوگئی ہے اور حالیہ ہلاکتوں کی بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 396 ہوگئی ہے۔

سندھ میں 1920 مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت مند ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 190 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں کورونا سے مزید 919 افراد متاثر جبکہ مزید 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 22 ہزار 37 ہوگئی ہے

جبکہ حالیہ 19 ہلاکتوں کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 381 ہوگئی ہے اور کورونا سے صحت مند ہونے والے افراد کی

مجموعی تعداد 6 ہزار 326 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے مزید 80 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 3 ہزار 616 ہوگئی ہے

جبکہ 41 افراد ہلاک اور 1 ہزار 289 افراد کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثر ہونے والے مزید 136 افراد سامنے آئے ہیں جب کہ 1 ہلاکت کی تصدیق بھی ہوگئی ہے جس کے بعد

اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 15 جبکہ 19 افراد کی ہلاکت ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں مزید 5 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 219 ہوگئی ہے جبکہ 99 افراد

صحت یاب اور 5 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے مزید 13 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 651 ہوگئی ہے اور 463 افراد صحت یاب

جبکہ 9 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 9 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد

کی مجموعی تعداد 425 ہوگئی ہے۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *