توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری

40 views

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سعید اصغر علی نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف علی زرداری

کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت میں یوسف رضا گیلانی اور ملزم عبدالغنی مجید پیش ہوئے جبکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری پیش نہ ہوئے۔

آصف علی زرداری نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جو منظور کرلی گئی جبکہ میاں نواز شریف کی طرف سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔

دوران سماعت نیب نے عدالت سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے اور نیب پراسیکیوٹر مظفر علی نے آصف زرداری اور

نواز شریف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ آصف علی زرداری کی آج حاضری سے

استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے توشہ

خانہ کیس کے ملزمان کو 11 جون کو پھر طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا نواز شریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی 11 جون کو ہر صورت پیش ہوں۔

خیال رہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر تحائف میں ملنے والی گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *