گوگل اور مائیکروسافٹ بھارت میں سرمایا کاری کے لیے تیار

گوگل اور مائیکروسافٹ بھارت میں سرمایا کاری کے لیے تیار

23 views

بھارت میں 2022 ء تک 90 کروڑ افراد آن لائن کاروبار اور دیگر سرگرمیوں سے منسلک ہوجائیں گے ۔ اس بڑھتے ٹریفک کو دیکھتے ہوئے فیس بک کے بعد اب گوگل اورمائیکروسافٹ نے بھی بھارت میں سرمایا کاری پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل اور مائیکروسافٹ بھارت میں سرمایا کاری کے لیے تیار ہوگئی ہیں۔

گوگل کی جانب سے ووڈا فون آئیڈیا کے 5 فیصد حصص خریدنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ریلائنس

جیو پلیٹ فارمز میں 2 ارب ڈالرز کی سرمایا کاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ فنانشنل ٹائمز کے مطابق گوگل کی جانب سے

ووڈا فون کے علاوہ جیو ریلائنس کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رئیلائنس جیو پلیٹ فارمز انڈسٹریز میکش امبانی نے 2016 میں قائم کی تھی ۔

اس کمپنی نے 4 سال کے قلیل عرصے میں 40 کروڑ بھارتیوں کو آن لائن کردیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ 2022 تک 90 کروڑ

بھارتی آن لائن ہوجائیں گی۔ ان وجوہات کی بناء پر گوگل اور مائیکروسافٹ بھارت میں سرمایا کاری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اس سے قبل فیس بک نے بھارت میں جیو پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا ہے اور چھوٹے کاروباری اداروں اور افراد کو

آن لائن کرنے کا بندوبست کرنا شروع کردیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *