ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری

39 views

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردی گئیں، ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے 61 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہیں۔

قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 11 ، پنجاب میں12 اور

سندھ میں 7 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1150ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، جس کیلئے ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے

اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ جس میں 4400 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

بلوچسستان میں 1700 ہیکٹر رقبہ اور پنجاب میں 1000 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا جبکہ خیبر پختونخواہ میں 900ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں گذشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *