پاکستانی فنکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے شادی کرلی

پاکستانی فنکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے شادی کرلی

38 views

فریال محمود اور دانیال رحیم نے لاک ڈاؤن کے دنوں میں نہایت سادگی سے شادی کی تقریب منعقد کی اور ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز کی ایک اور جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دنوں میں پاکستان شوبز کی مشہور ماڈل و اداکارہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے سادگی سے شادی کر لی ہے۔

دونوں فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ۔

خوشی کے اس موقع پر دانیال رحیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اور فریال دو برس قبل ملے تھے

جس کے بعد ان کی دوستی ہوئی اور پھر ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب فریال محمود کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے مداحوں اور رشتے داروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں فنکاروں نے لاک ڈاؤن کے سبب سادگی سے شادی کی تقریب منائی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *