ٹرمپ نے آزادی اظہارِ رائے اور امریکی عوام کے تحفظ سے متعلق بل پر دستخط کردیئے

ٹرمپ نے آزادی اظہارِ رائے اور امریکی عوام کے تحفظ سے متعلق بل پر دستخط کردیئے

30 views

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کی جانب سے ان کی 2 ٹوئٹس کو گمراہ کن قرار دیئے جانے کے بعد آزادی اظہارِ رائے اور امریکی عوام کے تحفظ سے متعلق ایک نیا بل پاس کردیا ہے جس کے بعد اب سوشل میڈیا پر موجود متحرک گروپس امریکیوں کو تنگ نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آزادی اظہارِ رائے اور امریکی عوام کے تحفظ سے متعلق بل پر دستخط کردیئے ہیں ۔

یہ نیا بل انٹرنیٹ کمپنیوں کے انتظامی امور پر مشتمل ہے ۔ اس بل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سوشل میڈیا

پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا بے حد ضروری ہے۔

اُنہوں ںے مزید کہا کہ اب اس بل کے پاس ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا پر موجود طاقتور میڈیا کارپوریشنز امریکیوں کو تنگ نہیں کرسکیں گے

اور جلد ہی ان تمام اداروں کی اجارہ داری ختم کردی جائے گی۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ اس نئے بل کے تحت سوشل میڈیا پر موجود تمام کارپوریشنز کو ضابطۂ اخلاق کا پابند بنایا جائے گا ۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ نیا بل ٹوئیٹر کی جانب سے ان کی 2 ٹوئٹس کو گمراہ کن قرار دیئے جانے کے بعد جاری کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *