ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک:وقار یونس کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک:وقار یونس کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

26 views

قومی ٹیم کے بالنگ کوچ اور سابق فاسٹ بالر وقار یونس نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا،انکا کہنا ہے کہ مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیزہے اس لیے آئندہ سوشل میڈیا نہ استعمال کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بالنگ کوچ اور سابق فاسٹ بالر وقار یونس ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے

کا اعلان کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کسی اللہ کے بندے نے میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرکے انتہائی نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا ہوا تھا

جو میرے لیے اور میری فیملی کیلئے بہت تکلیف اور افسوس کی بات ہے۔

سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا یا ٹوئٹر ایکدوسرے سے رابطے کا ذریعہ ہے لیکن مجھے اپنی فیملی زیادہ عزیزہے

اس لیے آئندہ سوشل میڈیا نہ استعمال کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔

بالنگ کوچ نے کہا کہ کسی نے پہلے بھی میرا اکاؤنٹ ہیک کیا تھا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ انسان باز نہیں آئے گا، لہذا میں نے سوشل میڈیا کو

چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *