میرا علاج کیا ہے تو اب مجھ سے شادی بھی کرو

میرا علاج کیا ہے تو اب مجھ سے شادی بھی کرو

26 views

مصر کے دارالشفاء اسپتال میں کورونا مریض کا علاج کرنے والی ڈاکٹر مصباح اور کورونا کے مریض محمد مفاہمے نے ایک دوسرے سے منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے ایک مریض نے تندرست ہونے کے بعد اپنا علاج کرنے والی ڈاکٹر سے منگنی کرلی۔

یہ واقعہ مصر کے دارالشفاء اسپتال میں پیش آیا جہاں ڈیوٹی سرانجام دینے والی ڈاکٹر مصباح کورونا کے مریضوں کے ساتھ

خوش اخلاقی سے پیش آتی تھی۔

دورانِ ڈیوٹی ڈاکٹر مصباح نے محمد فاہمے نامی مریض کے علاج اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی ۔

دو ماہ تک محمد فاہمے کا علاج مصر کے دارالشفاء اسپتال میں جاری رہا جہاں ان دونوں کے درمیان محبت کا لازوال جذبہ قائم ہوگیا۔

محمد فاہمے نے تندرست ہونے کے فوری بعد ڈاکٹر مصباح سے منگنی کرلی ۔

Aya Mosbah is a doctor, working in Corona Ward of Dar Al-Shifa Hospital, Egypt. During duty, she met Mohamed Fahmy, a…

Posted by Everything ツ on Thursday, May 28, 2020

 

محمد فاہمے اور ڈاکٹر مصباح کے درمیان ہونے والی منگنی کی یہ انوکھی تقریب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *